ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) دس روزہ جسمانی ریمانڈنڈ ختم ہونے کے بعد آج ٹاون میونسپل ایڈمینسٹر یٹر ٹیکسلا قمر زیشان پر حملہ کرنے والے ملزم کوانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے مرکزی ملزم کو جوڈیشل کردیا،کسی میں شامل باقی ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری،انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان کی پیروی صدر بار کونسل گوجر خان عامر قریشی ایڈووکیٹ اور انکی ٹیم نے کی۔
یاد رہے کہ ٹی ایم او ٹیکسلا کی سرکاری کار پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سرکاری ڈیوٹی کی بجا آوری کے لئے یونین کونسل لب ٹھٹو میں فخراللہ شخص کے پلازہ میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے سرکاری اہلکارو ں کے ہمراہ وہاں پہنچے،دوسری جانب سے بھرپور مذاحمت کرتے ہوئے عملہ پر فائرنگ کی گئی۔
جبکہ ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان کی سرکاری کار کی پچھلی جانب فائرنگ ہوئی جبکہ وہ فائرنگ میں بال بال بچ گئے تھے ادہر پولیس تھانہ واہ کینٹ سٹی نے ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت انسداد دہشتگردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
آج ملزم کو ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا اور کیس میں ملوث باقی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038