قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز برائے خواتین میں صحت کے حوالہ سے آگاہی سیمینار منقعد ہوا

فیصل آباد : قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز برائے خواتین میں صحت کے حوالہ سے آگاہی سیمینار منقعد ہوا جس میں ڈاکٹر فرخندہ ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیصل آباد ،ڈاکٹر ادیبہ انچارج شعبہ ہیلتھ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،ڈاکٹر مہوش ہیلتھ ڈیپاڑٹمنٹ ،مسز صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کیا۔اس موقع پر طالبات کو صحت کے بارے میں آگاہیدی گئی ،ڈینگی کے خاتمے کے لیئے احتیاتی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں سیمینار میںضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فرخندہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحت کا خیال رکھیں اور اپنی تعلیم کے ذریعے اپنے گھروں کے ماحول کو خوشحال بنائیں کسی قسم کی لاحق بیماری کا بروقت علاج کروائیں مستند معالج سے فوری رجوع کریں تاکہ ہر قسم کی بیماریوں سے معاشرے کی خواتین کو محفوض بنایا جا سکے۔

ممکنہ بیماریوں سے بچنے کے لیئے حفاظتی اقدامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنا اور گھروں میں ماحول کو صاف رکھنا معاشرے میں حسن پیدا کرتا ہے ڈاکٹر ادیبہ انچارج شعبہ ہیلتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا صفائی نصف ایمان ہے اپنے گھر اور باغ کی صفائی کے ساتھ ساتھ باغیچہ میں پانی کھڑا نہ ہو نے دیں تو ڈینگی مچھر سمیت دیگر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ڈینگی مچھر سے بچائو کے لیئے طالبات و خواتین پورے آستین والا لباس استعمال کریں ڈینگی بخار قابل ِعلاج مرض ہے اور اس کے علاوہ خواتین میں ہر قسم کی پھیلنے والی بیماری قابلِ علاج ہے خواتین گھریلوں اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ،مسز صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میںصحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے طالبات کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے اسلام میں خواتین کی تعلیم اور صفائی کے پیلوں کو اجاگر کیا گیا ہے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے معاشرے میںبہتری کے رجان پیدا ہوںنگے اس موقع پر قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز کی استاتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔