قصور (جیوڈیسک) قصور کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اولاد نہ ہونے پر بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کو لاہورکے جناح اسپتال میں 24 گھنٹے بعد بھی ہوش نہیں آیا۔ پولیس نے سسر کو گرفتار کر لیا۔
ورثاء کے مطابق 24 سالہ واجدہ کی شاد ی ساڑھے 4 سال قبل ہیڈ بلوکی میں ناصر علی سے ہوئی تھی، ماجدہ کے بھائی اشفاق کے مطابق اولاد نہ ہونے پر شوہر ناصر، دیور طالب اور دیورانی غزالہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیل چھڑک کر واجدہ کو آگ لگا دی، جس سے اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے سسر یوسف کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔