قطر (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران انتہائی معمولی معاملہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ بحران کا ہماری سرمایہ کاری پر خاص اثر نہیں پڑا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم یمن کی جنگ اس لئے جاری رکھیں گے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ کوئی نئی حزب اللہ سر نہ اٹھانے پائے کیونکہ یمن میں لبنان سے زیادہ خطرات ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یمن ایک اہم ملک ہے جو اہم بحری گزرگاہ باب المندب کے سنگم پر واقع ہے اگر وہاں کچھ گڑبڑ ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے دنیا کی 10 فیصد تجارت رک جائے گی لہذا یہی نکتہ بحران کی جڑ ہے۔