قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کیلئے 20 لاکھ ڈالر رشوت دی، برطانوی اخبار

Fifa World Cup

Fifa World Cup

لندن (جیوڈیسک) ایک برطانوی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ قطر نے 2022 میں فٹ بال عالمی کپ کی میزبانی کا حق حاصل کرنے کے بدلے فیفا کے ایک عہدے دار اور اس کے بیٹوں کو کو قریبا 20 لاکھ ڈالرز کی رقم دی تھی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ قطری فٹبال کے سابق عہدے دار محمد بن ہمام کی ملکیتی کمپنی کیمکو نے 2022 میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لئے فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر اور ان کے بیٹوں کو ساڑھے 19 لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی اور 4 لاکھ ڈالرز ان کے ایک ملازم کو ادا کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کا تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی فیفا کے سابق نائب صدر پر رقوم وصول کرنے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ محمد بن ہمام کی کمپنی نے مبینہ طور پر2011 میں جیک وارنر کو 12 لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے 2 بیٹوں اور ایک ملازم کو مزید 10 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جیک وارنر 14 سال تک فیفا کے نائب صدر رہے اور وہ فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ان 22 ارکان میں سے ایک تھیجنھوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ میں منعقدہ اجلاس میں فیفا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خفیہ رائے دہی کے ذریعے روس کو 2018 اور قطر کو 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق دیئے تھے۔ دوسری جانب قطر اور فیفا نے فٹ بال کی میزبانی دینے کے عمل میں کسی قسم کی غلط روی اور بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔