قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات

Meeting

Meeting

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پہلا کابل کا دورہ ہے۔

مقامی افغان میڈیا کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ کے افغان صدارتی محل پر پہنچنے پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے استقبال کیا۔

بعدازاں قطری وزیر خارجہ نے عبوری وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔