دوحہ (جیوڈیسک) قطر میں نماز جمعہ کے وقت تمام دکانیں بند کرنے کے قانون پر آج سے عملدرآمد شروع ہوگا ، پابندی نہ کرنے والوں کو دس ہزار ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قطری میڈیا کے مطابق نیا حکم نامہ قطری امیر شیخ تمیم الثانی نے کیا ہے اس حکم کے تحت جمعہ کی پہلی اذان کے ساتھ ہی دکانیں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔
قانون کے مطابق جمعہ کی نماز کے دوران تمام دکانوں ، کیفے، ریستورانوں، شاپنگ مالز ، دفاتر حتیٰ کہ کلینکوں کو بھی 90 منٹ تک بند کر دیا جائے گا اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک دس ہزار قطری ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔