قطر حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی نے امدادی اشیاء کراچی سے بلوچستان روانہ کی۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی کی آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء آواران اور ملحقہ علاقوں ڈنڈار، گیشگور، اور سالار میں امدادی ٹیموں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو نقد رقم، غذائی اجناس، ادویات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد ان کی بحالی تک جاری رہے گی۔