قطر کی حکومت کا آئندہ سال نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان

Qatar

Qatar

دوحہ (جیوڈیسک) قطر کی حکومت نے آئندہ سال کے اوائل تک نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے سٹیڈیمز اور دیگر تنصیبات کی تعمیر میں غیر ملکی کارکنوں کے استحصال پرمبنی رپورٹوں کی اشاعت کے بعد قطر حکومت پر نئے لیبر قوانین کے نفاذ کیلئے دباﺅمیں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

قطر کی وزارت محنت و سماجی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کفالہ نظام“ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آئندہ سال کے اوائل تک اس ضمن میں حتمی اقدامات یقینی ہیں۔

واضح رہے اس نظام میں غیرملکی کارکنوں کیلئے نقل و حمل کی سخت پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور غیر ملکی مزدور کفیل یا کمپنی کی اجازت کے بغیر ملک چھوڑ نہیں سکتا۔