قطر (جیوڈیسک) ایران میں سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر قطر نے بھی ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.قطرنے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے.
اس سے قبل کویت، بحرین، سوڈان اور جبوتی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکے ہیں.
دوسری جانب ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عراق نے ثالثی کاکردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے.
عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی کو طول دیا جاتا رہا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔