قطر (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مزدوروں کیلئے یہ کیمپ جنوب مغربی علاقے میں بنایا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدور ایک سیاحتی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق لیبر کیمپ میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔
امدادی کارکنوں نے لیبر کیمپ میں آگ سے جھلسنے والے افراد کی لاشوں کو نکالا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ قطری حکام نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔