اسلام آباد (جیوڈیسک) قطر لیزنگ کمپنی سے پی آئی کیلیے طیارے لینے کا معاملہ تنازعے کا شکار ہوگیا ہے، وزیر اعظم کے نامزد کردہ بورڈ ممبر اعظم سہگل مستعفی ہوگئے، کہتے ہیں۔
طیارے لیزنگ کی ڈیل کا معاملہ غیر شفاف ہے،ذرائع کے مطابق اعظم سہگل نے 3 صفحات پر مشتمل استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا ہے، جس کے مطابق پی آئی اے کے معاملات جس بدانتظامی سے چلائے جارہے ہیں وہ اس کاحصہ نہیں بن سکتے، ان کا کہنا تھا کہ لیز پر طیارے لینے کا عمل میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پوری طرح سے شریک نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کہ وجہ سے دیا ہے۔ادھر صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ اعظم سہگل نے لیزنگ پر جہاز لینے میں شجاعت عظیم کی کرپشن کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔