قطر (جیوڈیسک) اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سربیا کے سٹار ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ٹامس برڈیچ کے درمیان کھیلا گیا۔
سربیا کے ٹینس پلیئر نےاپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا۔
انہوں نے حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور سات چھ سے ہرایا ۔ اس کامیابی کے بعد وہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔