قطر (جیوڈیسک) خلیجی ممالک قطر کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے روس میں متعین سفیر عمر غباش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک قطر کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
غباش کے مطابق خلیجی ممالک دیگر ممالک سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ لین دین یا تو دوحہ کے ساتھ کریں یا دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام تر سفارتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔
غیاش نے یہ بھی کہا کہ قطر کو خلیجی تعاون کونسل سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔