دوحہ (جیوڈیسک) طالبان نے قطر میں دفتر پر اپنا جھنڈا اتار کر دوبارہ لگا لیا ہے جس سے امن مذاکرات ابتدا ہی میں خطرات سے وچار ہو گئے ہیں۔ دافغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کے لیے قطر میں طالبان کے دفتر سے جھنڈا اتارے جانے کی شرط رکھی تھی۔
قطری حکام کے کہنے پر طالبان نے جھنڈا اتار دیا۔ تاہم کچھ دیر بعد ایک چھوٹے پول پر دوبارہ لگا دیا۔ افغان حکام نے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کے باعث امن مذاکرات کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔