قطر (جیوڈیسک) قطر میں پہلا ترک اسکول آج سے کھل رہا ہے۔ ترک وزارت تعلیم سے وابستہ یہ جدید اسکول ترک سفارت خانے کی زیر نگرانی ہوگا جس میں 350 طلبہ کے پڑھنے کی گنجائش ہے۔
اسکول کا رقبہ 11 ہزار مربع میٹر ہے جس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ترکی نے دوہا میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا تھا۔