انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) انقرہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت پیر کے روز بتایا ہے کہ قطر اور ترکی کے ساتھ طے پائے سہ فریقی معاہدے میں طرابلس کی فوجی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کلہ قطر اور ترکی کی جانب سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھنے کا اعلان ملک میں جاری محاذ آرائی کو بھڑکانے، تنازعات کو فروغ دینے ، جنگ بندی اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔
الوفاق وزارت دفاع کے سیکرٹری اطلاعات صلاح الدین النمروش نے قطری وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اور ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قطری اور ترک وزرا دفاع کے دورہ طرابلس کے موقعے پر ہوئی۔ دونوں ملکوں نے لیبیا میں اپنی حلیف قومی وفاق حکومت کی ہرممکن فوجی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
لیبی سیکٹری اطلاعات نے بتایا کہ لیبی فوج کی عسکری تربیت کے لیے ہمارے فوجویں کو قطر اور ترکی کے فوجی مشیروں کی طرف سے رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔
لوفاق کے عہدیدار نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ سیاسی مذاکرات ہی لیبیا کے بحران کا واحد حل ہے اور اس راستے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے جو ملک میں استحکام کو بڑھا سکے گا۔