قصور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انساف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا ہے اور یہ ہی اصل پاناما کیس ہے، قطری شہزادے کا خط جعلی نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہو جائے گی۔
قصور میں جلسے سے خطاب کے موقع پر عمران خان نے کہا نواز شریف کو بتانا ہوگا کہ مے فیئر کے فلیٹ کےلئے رقوم کہاں سے آئیں،انہیں یہ بھی وضاحت کرنی ہو گی کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جھوٹ کیوں بولا،عام آدمی جھوٹ بولے تو جیل اور یہ جھوٹ بولیں تو انہیں استثنا چاہئے۔میری سمجھ میں آتاکہ شریفوں کا پیٹ کب بھرے گا،حقیقی جمہوریت میں وزیر اعظم جھوٹ نہیں بولتا ہم نواز شریف کو سپریم کورٹ تک لے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا نیب میں ان لوگوں کی مداخلت تھی جس کی وجہ سے وہ ان سے کس طرح سوال کرتا،نیب درست کام کر رہا ہوتا تو ہمیں سپریم کورٹ میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، نیب کو اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ وہ عمران خان اور اس کے وزرا سے بھی پوچھ کچھ کر سکے جب تک کرپشن کو قابو نہیں کیا جاتا اس وقت تک نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں، کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
شریفوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ علاج کے لئے اسپتال ہیں یا نہیں بڑا ڈاکو یہاں اسمبلیوں میں ہے اور چھوٹا چور جیل میں۔
مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے عمران خان نے طنز کیا کہ وہ منظر سے غائب جبکہ اسفندیار اور اچکزئی بھی غائب ہے جو اس بات کی نشان دہی ہے کہ ان چوہوں کو معلوم ہو گیا کہ نواز شریف کی کشتی ڈوبے والی ہے اور یہ لوگ اس کشتی میں سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔