قیوم نواز خان سیاسی ورکر اور ملنسار انسان تھے جن کی وفات سے سیاست میں خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ طارق محمود

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) قیوم نواز خان سیاسی ورکر اور ملنسار انسان تھے جن کی وفات سے سیاست میں خلاء پیدا ہو گیا ہے ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر سردار طارق عظیم خان کھر، حاجی اکبر علی شاہ، انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ، مسلم لیگ سٹی کے جنرل سیکٹری ملک محمد اسماعیل کھوکھر ،MS کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے تحصیل کروڑ کے سابق صدر سردار قیوم نو از خان سیہڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار قیوم نواز خان ایک سیاسی ورکر ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے جن کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کرتے ہیں۔