قاضی احمد سعید نے پولیس کی طرف سے PTI کے رہنمائوں اور کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی
Posted on August 27, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے حکومت کا عوام سے آئینی حق چھین نا قابل مذمت ہے۔
پیپلز پارٹی ہر فورم پر اس کی مذمت کرے گی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا منشور بجلی بحران، دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ تھا۔
تینوں ایشو جوں کے توں ہیں، بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے غیر سنجیدہ بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میں کوارڈینیشن کا فقدان ہے۔