حضرت غریب النواز قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

گجرات: برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی مذہبی شخصیت حضرت غریب النواز قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، آوان شریف میں میلے کا سماں تھا ، آوان شریف کی فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھیں ، آوان شریف میں سارا دن انوار کی برسات برستی رہی۔

عرس میں آنے والا ہر عقیدت مند مزار شریف پر حاضری دیکر منتیں ، مرادیں مانتا رہا اور ہر کوئی اپنے حصے کا فیض لیکر گیا ، سابقہ عرس کی تقریبات کی بدولت امسال تقریب میں ریکارڈ عقیدت مندوں نے شرکت کر کے عرس کی تقریب کی رونق کو دوبالا کیا ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عرس کی تقریب میں امڈا یا ، ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی ، عرس کی تقریب مزار شریف کے قدمین کی طرف احاطہ میں منعقد ہوئی ، صدارت قاضی پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی ، جبکہ تقریبات کی نگرانی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی اور صاحبزادہ مسرور الحق ، نثار احمد نثاری خلف الرشید صاحبزادہ مقصود الحق ، نے قیادت کی اور عالمی مبلغ اسلام پیر سید شعیب احمد گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیرانوالہ سیداں اور صاحزادہ پیر محمد زکریا نعمان خطیب اعظم دینہ نے اولیاء اللہ کی شانہ کے حوالہ سے تفصیلاً خطاب کر کہ شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔

تقریب میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف نے خصوصی شرکت کی اور نوابزادہ طاہر الملک ، چوہدری مہندی بھٹی آف امریکہ بھی رونق محفل تھے ، ملک کے نامور نعت خوانوں الحاج سرور حسین نقشبندی ، محمد عارف شاہد گوندل ، سید دلدار حسین شاہ نے ذکرالٰہی سے لوگوں کے دلوں کو روشن کیا ، جبکہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے نماز جمعتہ المبارک پڑھائی اور پیر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے روح پرور دعا کروائی ، نقابت کے فرائض عنصر اقبال قادری نے سرانجام دئیے ، تقریب کا آغاز قاضی سلطان محمود آوانی کے مزار اقدس پر چادر پوشی سے کیا گیا۔

عرس کی تقریب میں اندرون و بیرون ممالک خصوصاً آزاد کشمیر ، فیصل آباد سے بڑے بڑے قافلوں نے شرکت کی ، جن میں سید خالد شاہ ، سید انور حسین شاہ ، سید محبوب شاہ ، سیٹھ شہزاد تحصیلدار ، سیٹھ کلیم ، بھائی شبیر ، مولوی غلام رسول ، ماموں جان ملک ، پیر سید دلدار حسین شاہ ، شہزاد افضل ، شیخ شفیق قادری ، نوید اختر ، بھائی اعجاز ، حاجی اسحاق آف ڈھینڈہ شریف ، چوہدری ناظم آف ڈھینڈہ شریف ، عظیم نعت خان ، حاجی سرور نقشبندی ، چوہدری خرم اصغر ، صدیق قادری ، حافظ مدثر احمد ، ملک امتیاز ،میاں جمال صفدر ، چوہدری شہزاد ، چوہدری اسلم ڈھینڈہ شریف ، شہزاد احمد ، محمد ارشد ، محمد علی فیاض ، عبداللہ امین ، ریحان عظیم آف ہزاروی ، بھائی افتخار مہرہ ، شیراز بٹ آف شاہدولہ دربار ، بھائی منور ڈھینڈہ شریف ، محمد عاصر، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان ، ہزاروں سنگی حضرات نے بھرپور شرکت کی اور عرس کی تقریب کو دوبالا کیا ، عرس کی تقریب کے موقع پر دربار شریف کو برقی قمقموں ، رنگ برنگی جھنڈیوں ، خوبصورت ، جھنڈوں سے سجایا گیا ، اور پورے گائوں آوان شریف کی تمام گلیوں کو بھی رنگا رنگ جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

ہر طرف رونقیں ہی رونقیں تھیں ، لوگ ٹولیوں کی صورت میں تقریب میں شرکت کرتے رہے ، مختلف عارضی دوکانیں بھی لگی ہوئی تھیں ، عورتوں اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پنڈال لگائے گئے تھے ، جبکہ پیر سید شعیب احمد شاہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید انور حسین شاہ ، پیر سید دلدار حسین شاہ دیگر سادات فیملی سے تعلق رکھنے والے پیران اکرام صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی کے ساتھ سٹیج پر براہ جمان تھے ، ایک سٹیج پر اتنی بڑی تعداد میں سادات کا ہونا محفل پر رحمت کی برسات کی واضح دلیل ہے ، محفل کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف لنگر دیا گیا۔