قلعہ عبداللہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز نے مقامی فیکٹری پر چھاپہ مار کر آٹھ ہزار کلو گرام منشیات برآمد کر لی جبکہ آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان دھانگ میں منشیات بنانے کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے مقامی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے کارروائی کے دوران آٹھ ہزار پانچ سو کلو گرام چرس بر آ مد کر لی جبکہ اس دور ان آٹھ افراد کو جو فیکٹری میں موجود تھے گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز جب ملزمان کو منتقل کر رہی تھی تو ایک ملزم فورسز کی گاڑی سے مبینہ طور پر فر ار ہونے میں کامیاب ہو گیا منشیات کو تحویل میں لیکر ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔