کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کی زیر صدارت عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کورنگی ،لانڈھی اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے یو سی سیکریٹریز کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ ،ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں ،XEN ایم اینڈ ای نثارسومرو اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ عید الا ضحی کے دنوں میں تمام ڈپارٹمنٹ اور یوسی سیکریٹریز اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
اس موقع پرانہوں نے ہیلتھ اینڈ سروسزکے عملے کو تاکید کی کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی بلدیہ کورنگی میں عید الا ضحی کے تینوں ایام میںآلائشوں کو بروقت اٹھانے اور پورے ضلع میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہو وہاں اسپرے کرنے،دھلائی اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ سوزوکیاں بھی کرا ئے پر حاصل کی جائیں گی جو گلیوں کناروں اور جھاڑیوں میں پھینکی گئی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گرائونڈ تک پہنچائے گی اور ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے کیمپ آفس قائم کئے جائیںگے ان کیمپ آفس میں بھی عوام الناس اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
Qratalayn Memon Eid al Adha Management Reviews Meeting