کراچی: انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی، فرمان شفیع۔ نذیر خان ، محمد اعظم جٹ، بابر حمص، حاجی حیدر خان، شیخ ابراہیم سید مقدر شاہ اور دیگر رہنمائوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں SO ٹریفک قائدآباد محمد مسکین کی قائد آباد میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ڈی آجی ٹریفک اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس اہلکار جوکہ اپنے کار ہائے منصبی کو دلجمعی ، ذمہ دار ی اور ایمانداری سے بجالاتے ہیں ۔ انہیں حسن کارکردگی کا ایوارڈدینے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ اس سے تحریک پاکر دوسرے اہلکار بھی دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنا کام سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ SOمحمد مسکین کسی بھی صلہ یاستائش کے بغیر بھی اپنا کام اور ضرض خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہیں گے اور وہ اس سلسلے کوہر صورت جاری وساری رکھیں گے۔