قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عزادار حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔نشاط ضیاء قادری
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزادار حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عشرہ محرم الحرام کے دوران مکمل اتحاد و بھائی چارگی۔
اتحاد وبین المسلمین کو فروغ دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن، امام بارگاہ کاظمین، امام بارگاہ العباس اور امام بارگاہ بزم فاطمہ کا تفصیلی دورہ کرکے حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرانہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات منتظمین نے مثالی انتظامات اور اتحاد ویکجہتی و بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے حق پرست قیادت کے کردار کو سراہا اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات بلدیہ شرقی اور شاہ فیصل زون کی کاوشوں کو سراہا نشاط ضیاء قادری نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران مکمل اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاپسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اطراف ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے بلدیہ شرقی کے تمام زونز میں کنٹرول روم قائم ہے جہاں عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جا رہا ہے۔
انہوں نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور مثالی انتظامات میں تعاون پر عزادار تنظیموں ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس وتازیہ پرمٹ ہولڈرز کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز پرفراہم کرنے کا سفر جاری رہے گا۔