قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کر تے ہوئے عوام کو خوشحال معاشرے کی فراہمی کی جدو جہد میں کوشاں ہیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو خوشحال معاشرے کی فراہمی کی جد وجہد میں کوشاں ہیں ،ایم کیو ایم ملک سے فرسودہ جاگیردرانہ نظام کے خاتمے کے ساتھ عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں حق پرست اراکین اسمبلی کے فنڈز سے جاری علاقائی ترقیاتی کاموں کے معائنے پر علاقہ مکینوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت نے ہمیشہ شہر کی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوام کے فلاح و بہبود اور درپیش علاقائی مسائل کے حل کے لئے جد جہد کی ہے اور اسی جدو جہد کا نتیجہ آج شہر کی بے مثال ترقی ہے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو گلیوں اور محلوں سطح پر استعمال میں لاکر عوام کو سہولیات پہنچا نے کے حوالے سے عملی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت کا ہی کارنامہ ہے کہ آج شہر ی اور دیہی تفریق کا خاتمہ ہورہا ہے آج جو سہولیات شہری علاقوں کے عوام کو میسر ہیں و ہی سہولیات گائوں ،گوٹھوں اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو بھی میسر ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے ہر علاقے میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور توسیع منصوبوں پر کام کی تکمیل کے بعد شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ہم گلیوں اور محلوں کے لوگ ہیں اور گلیوں اور محلوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اسکے حل کے لئے شب روز اپنی کاشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا دیا ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت اور عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے بعد ازان حق پرست اراکین اسمبلی کے فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے ۔

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI