قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچا سکتی ہے۔ نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا۔

کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی ایف آئی آر آرمی چیف کی مداخلت پر درج ہوئی مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر کی تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی ، کمیشن نے شہباز شریف کو مجرم قرار دے دیا مگر یہ رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچاسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یورپ کے دورے کے بعد اسی ماہ وطن واپس جاؤں گا۔