کراچی: سبان کے مرکزی صدر شفیع احمد ،کراچی کے صدر شمیم ناز، سینئر نائب صدر شاکر علی نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحال ملک ہے حکمرانوں کی کرپشن نے پاکستان کو کنگال و برباد کیا اور قوم کو مہنگائی کا شکار بنایا ،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستانی قوم کو ایک آزاد ملک دیکر قوم پر عظیم احسان کیا اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر کی، قوم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت پاکستانی کی آزادی اور بقاء کیلئے قربانی دینے والے تمام پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وہ پاسبان کے زیر اہتمام پاسبان کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ قوم جشن آزادی شایان شان انداز میں منا کر ملک دشمن قوتوں کو ہم ایک ہیں ہوکر دکھائے اور یوم آزادی کے دن ہم سب ملکر یہ عہد کریں کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔
جب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک قرضوں تلے دبے رہے گا اور قوم مہنگائی کا شکار رہے گی ،پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ اگر قوم کو مخلص ،محب وطن، دیانتدار اور ایماندار حکمران میسر ہوتے تو اس مرتبہ جشن آزادی کا منظر کچھ اورہی ہوتا ،پاسبان رہنمائوں نے ملک بھر کے تاجروں ،ٹرانسپوٹروں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں ،پبلک ٹرانسپورٹ ،کاروباری مراکز ،سڑکوں ،چوراہوں ،گلی محلوں میں پاکستانی پرچم لہرائیں اور اپنے اپنے علاقوں کو پاکستانی پرچموں سے سجائیں۔