قائد اعظم ایک عظیم سیاسی رہنما اور سچے انسان تھے: غلام دستگیر خان
Posted on December 24, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ایک عظیم سیاسی رہنما اور سچے انسان تھے جنہوں نے اپنے کردارکی سچائی سے ایک ملک تخلیق کرکے دکھا دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ ء پاکستان فورم گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی زندگی میںکبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا انکے قول و فعل میں کوئی جھول اور تضاد نہیں تھاوہ جھوٹ اور منافقت سے سخت نفرت کرتے تھے انکے کردار کی اس سچائی کی بدولت ہی قدرت نے انہیں پاکستان کی تخلیق کی ذمہ داری سونپی افسوس کہ ہم نے انکے اصولوں کو فراموش کر کے انکی روح کو تڑپایا ہے ،بانیء پاکستان کے یوم پیدائش پرمن حیث القوم ہمیں سچ بولنے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے ہماری حکومتیں اپنے ہی لوگوں سے جھوٹ بولتی رہی ہیں،اس سے بڑی بد نصیبی کی بات کیا ہوگی کہ قوم کو آج تک ملک کے دولخت ہونے کے اسباب بھی نہیں بتائے گئے،ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ جھوٹ بولنے سے کشمیر آزاد ہو گا نہ ہی قوم کا کوئی اور مسئلہ حل ہو گا،میاں نواز شریف وہ واحد حکمران ہیںجنہوں نے قوم کے سامنے حقائق بیان کر دیئے ہیں،یقین ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل انکی قیادت میں ہی حل ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ مجید نظامی نے غلام حیدر وائیں کے لگائے ہوئے پودے کی اس خوبی اور محبت سے آبیاری کی ہے آج ہر طرف نظریہ ء پاکستان کی گونج سنائی دے رہی ہے اس موقع پر صدر نظریہ ء پاکستان فورم گوجرانوالہ ساجد بھٹی ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل ،توفیق بٹ ،شیخ ثروت اکرام ایس پی سول لائینز شعیب خرم جانباز،آفتاب خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر عمر نصیر،صابر محمود علی بٹ،نیئر جمیل بھٹی، محمد شعیب بٹ،رانا انتظار احمد،طارق سعید،عامر اکرام بٹ اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداشریک ہوئی، گوجرانوالہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com