زیارت (جیوڈیسک) قائداعظم ریذیڈنسی کی تباہی پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، زیارت میں سکول کے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔ قائداعظم ریذیڈنسی کو دہشت گردی کا نشانہ بننے پر سب سراپا احتجاج ہیں۔ زیارت میں جیسے جیسے قومی یادگار کی تباہی کی خبر پھیلی، ہر عمر کے لوگ ریذیڈنسی پہنچنا شروع ہو گئے۔
شہریوں نے وہاں دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ بانی پاکستان سے منسوب ریذیڈنسی کی تباہی پر سکول کے بچے بھی افسردہ نظر آئے، سراپا احتجاج بنے پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ قومی یادگار کی تباہی کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔