کراچی : قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک کر خودمختار مملکت بنا کر لاکھوں لوگوں پر احسان کیا ، جس کے بوجھ تلے پاکستانی قوم ہمیشہ دبی رہے گی۔
محمد علی جناح آج کے نوجوانوں کے لیے آئیڈئل ہیں ، جن کی تعلیمات کو مد نظر رکھ کر نوجوان اپنی زندگی کو روشن بنا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبدالرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں ے کہا کہ قائد اعظم کی خدمات کو کبھی بھلایا نہ جاسکے گا، ہم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے کا عہد کرتے ہیں ، پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دینا ہر پوری پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے غلبہ اور پاکستان کے استحکام کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم اطلاعات نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن کی عاملہ 25 دسمبر یوم پیدائش قائد اعظم پر مزار قائد پر حاضری دے گی۔
جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0308-2704815