کراچی (جیوڈیسک) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈریسنگ روم میں ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل اور کوچ باسط علی کا جھگڑا ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ یو بی ایل کیخلاف پہلی اننگز میں نچلے نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھیجنے پر سوئی ناردرن گیس کے عمر اکمل نے دوسری باری میں بھی پہلے موقع نہ دینے پر کوچ سابق ٹیسٹ اسٹار باسط علی سے احتجاج کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا،معاملہ زیادہ بڑھ جانے پر ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں نے بیچ بچائو کرایا۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی جب عمر اکمل کا حیدر آباد میں نائٹ پارٹی سے گرفتاری کا معاملہ سامنے آیا تھا تو اس وقت بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ باسط علی نے ہی میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر اکمل کو گرفتار کیا گیا ہے۔