کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے صوبائی حلقہ PS-119کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نئے سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش سیوریج سسٹم کے حوالے سے مسائل سے نجات حاصل ہو جائے گا۔
رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے گزشتہ روز اپنے ترقیاتی فنڈز سے PS-119کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی او ر علاقائی و درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور انشاا للہ قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو مسائل سے نجات ،علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی لائیں گے ارتضیٰ فاروقی نے اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کریں۔
عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکار دلائیں اپنے ترقیاتی فنڈز سے دادا بھائی سوسائٹی بلوچ کالونی ،گلستان جوہر بلاک 19اور شاہ فیصل کالونی نمبر4میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنے کے موقع پر متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور جلد از جلد سیوریج لائینوں کی تنصیب کے کام کو مکمل کرکے عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔