قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات کے زریعے عوام کو مسائل نجات دلا ئیں گے :ارتضیٰ فاروقی کا عزم

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست ایم پی اے صوبائی حلقہ پی ایس 119 ارتضیٰ فاروقی کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی بلاک نمبر4میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے 15 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا۔

مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد علاقہ عوام کو درینہ مسائل سے نجات اور شاہ فیصل کالونی بلاک نمبر 4 کے وسیع آبادی میں مثالی سیوریج سسٹم کا قیام عمل میں آجائے گا گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے زیر تعمیر منصوبوں پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی کا سفر جاری رکھ کر عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ شاہ فیصل کالونی نمبر4میں 15انچ قطر کی لائن کی تنصیب کے بعد اندرونی گلیوں کے کنکشن اس لائن میں ڈالے جائیں گے جس کے بعد علاقے کی وسیع آبادیوں میں عوام کو نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے سے نجات حاصل ہوجائے گا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پراپنے حلقے کے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو در پیش شکایات کا ازالہ ممکن بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں اس موقع پر عوام کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل سننے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔