قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے
Posted on May 6, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, کراچی
کراچی : صوبائی وزیر صنعت و تجاورت رئوف صدیقی نے کہا ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے وژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کراچی کے چپے چپے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے پہلے بھی خدمات انجام دی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر شہر کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقی کا جال بچھائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنماء چوہدری طالب اوراہلیان صوبائی حلقہ PS-114 کی جانب سے محمود آباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن کے صدر ملک الیاس اعوان ،چوہدری طارق پرویز،چوہدری عابد مقصود ،راجا خالد اور میزبان چوہدری طالب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رئوف صدیقی نے مزید کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے یہ وقت ہے کہ قوم متحد ہوکر بحرانوں کا مقابلہ کرے اور اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد ہوکر ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا یا جائے انہوں نے کہاکہ محمود آباد کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور اب بھی کرینگے رئوف صدیقی نے کہاکہ آج کا محمود آباد میں یہ عظیم الشان عوامی استقبالیہ ایم کیو ایم کی عوام دوستی کا ثبوت ہے جس میں بلا رنگ و نسل و مذہب عوام نے شرکت کی انہوں نے محمود آباد کی عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل اور ترقی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جائیں گے اس موقع پر رئوف صدیقی نے چوہدری طالب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج محمود آباد میں شاندار عوامی استقبالیہ کا انعقاد کیا تقریب سے ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن کے صدر ملک الیاس اعوان نے کہاکہ شہر کراچی کی ترقی اور یہاں کے گلیوں اور محلوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیں سیاست سے بلا تر ہوکر متحد ہونا پڑے گا انہوں نے صوبائی وزیر رئوف صدیقی کو محمود آباد جیسے مضافاتی بستی میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اور عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ بھی محمود آباد سمیت شہر کراچی کی مضافاتی بستیوں میں ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا مشن جاری رکھے گے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.