قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے عوام کو بااختیار بنا نے کی جدو جہد میں مصروف ہیں عوام کو اختیار دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ایم کیو ایم میگا پولیٹن سٹی کراچی سمیت ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کی حامی ہے اور عوامی جد وجہد کے ذریعے سندھ میں فعال بلدیاتی نظام کی بحالی کو یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا معائنہ اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری اقدامات کے جائزے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا رکن صوبائی اسمبلی نے عوام کو یقین دلا یا کہ شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے فرائض انجام دے رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کو عوام کی بھر پور تائید حاصل ہے ایم کیو ایم ایک ہفتے کے نوٹس پر بلدیاتی انتخاب لڑ سکتی ہے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تختہ مشق بنا کر عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے کے ذریعے حکومت سندھ اپنی انتظامی ناکامی کو چھپانے کے لئے راہ فرار اختیار کررہی ہے جسے سندھ کے عوام کبھی قبول نہیں کرینگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com