قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو با اختیار اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں
Posted on December 23, 2013 By Geo Urdu کراچی
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو با اختیار اور خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں گے، الطاف حسین سے عوام کو غیر متزلزل رشتہ کو دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی ایم کیو ایم ملک کیا ٹھانویں فیصد غریب اور متوسط طبقے کی واحد نمائیدہ جماعت ہے۔
جو عوامی حقوق کی جدوجہد پر گامزن ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کر کے عوام سے ملاقات میں کیا دورے کے موقع پر انہوں نے خواتین کارکنان کی جانب سے قائم کئے گئے بیوٹی پارلر و سیلون کا افتتاح بھی اس موقع پر خواتین وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین غریب عوامی کے حقوق کی جدوجہد اور عوامی خدمت کی سیاست میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔
نوجوان، خواتین، محنت کش اور طلباء ایم کیو ایم کا ہر اول دستہ ہیں عوامی تائید و حمایت سے عوام کو ریاست میں فراہم کئے گئے تمام حقوق دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام اور عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد عوامی جذبے سے سرشار نمائندوں کا انتخاب کریں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری
Nishat Muhammad Zia Qadri
Member Provincial Assembly Sindh
Tel:0213-6313690,Res:0213-4683113,Fax:0213-4599890
مورخہ 22دسمبر2013ئ