قائداعظم اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

Golf

Golf

لاہور (جیوڈیسک) جمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان گولف فیڈریشن نے گالف چمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ چمپئین شپ 12 سے 15 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

ٹورنامنٹ میں پروفیشنلز اور امیچورز کے مین ایونٹس ہوں گے جبکہ سینئر امیچورز، سینئر پروفیشنلز، ویڑنز اور لیڈیز کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

ایونٹ میں دو سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔