قائد کا پاکستان استحصالیوں کے چنگل میں پھنس چکا ہے : آل پاکستان مسلم لیگ

کراچی : قائد اعظم پاکستان کو اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق مستحکم ‘ خوشحال ‘ ترقی یافتہ اور آزاد و خود مختار عوامی ریاست بنانا چاہتے تھے مگر قائد اعظم کے انتقال کے بعد پاکستان کے وسائل و اقتدار پر قابض ہونے والوں نے اس ملک کی عوام کو آئین و قوانین کے نام پر یرغمال بناکر جمہوریت کے نام پر استحصال‘ لوٹ مار ‘ کرپشن اور نا انصافی کا بازار گرم کردیا اور جس نے بھی اس نظام کیخلاف جاکر عوام کو خوشحال بنانے کی کوشش کی اسے نشان عبرت بنادیا گیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی ‘وصی الدین اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سیدنے دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ بابائے قوم کی 137 ویں سالگرہ کے موقع پر مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد اے پی ایم ایل ہا¶س میںقائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد قائد اعظم اور بینظیر بھٹو شہید کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ‘ لیاقت علی خان ‘ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قاتل استحصالی نظام کے وہ محافظ ہیں جو آج پرویز مشرف کو بھی پاکستان کو مستحکم و ترقی یافتہ اور عوا م کو آسودہ و خوشحال بنانے کی پاداش میں آئین و قوانین کے نام پر اپنے انتقام کا نشانہ بناکر ظلم کے نظام کو بچانا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ‘ عوام اور اللہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والے نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوں اور پاکستان صحیح معنوں میں روشن خیال اسلامی مملکت کے طور پر دنیا میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے روشن مینارے کی حیثیت اختیار کرجائے مگر عوام ان ملک و قوم دشمنوں اور قاتلوں کو پہچان چکے ہیںاسلئے اب ان استحصالیوں و سازشیوں کو آئین کے نام پر مخلصان پاکستان و محبان پاکستان کو انتقام کی سولی پر نہیں چڑھانے دینگے۔