لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قائد اعظم سولر پاور مںصوبے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سولر پارک منصوبہ 100 میگاواٹ کا نہیں۔ ہم نے 100 میگاواٹ لگایا اس میں کیڑے نکالے گئے۔ سورج جب چڑھتا ہے تو سولر پارک بجلی پیدا کرنا شروع کرتا ہے اور سورج ڈھلنے سے بجلی کی پیداوار نیچے ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا پنجاب کے علاوہ آج تک کسی نے نیشنل گرڈ پر ایک میگا واٹ بجلی نہیں پہنچائی۔ دھرنوں کے باعث سولر پارک منصوبے میں تاخیر ہوئی۔ منصوبے کی وجہ سے عوام کے لیے دو ارب کی مزید بچت کرائی۔ نیپرا وفاق کا آئینی ادارہ ہے جو ٹیرف مقرر کرتا ہے اور نیپرا نے سولر پارک کا ٹیرف 3۔16 مقرر کیا لیکن ہماری کوششوں کے بعد نیپرا نے ٹیرف کی قیمت کم کر کے 3۔14 کر دی۔