کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیاتقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ،بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے عہدیدار و کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کا شمار اسلامی دنیا کیبڑے لیڈروں میں ہوتا قائد عوام نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی ترقی اور ملک میں بسنے والے عوام کی خوشحالی کے لئے وقف کی اور عوامی حقوق کی جد وجہد کرتے ہوئے اپنے آپ کو تختہ دار پر چڑھا دیا مگر ظالم اور جابر ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
امجد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے اس عظیم قائد نے عوام سے کیا ہوا اپنا وہ وعدہ پورا کیا کہ بھٹو عوام کے لئے اپنی جان قربان کردے گا اور اپنا ودہ سچ کردکھا یا امجدعلی شاہ نے کہاکہ آج کا دن بھٹو کے جیالوں کا یوم عہد کا دن ہے آج ہمیں اپنے قائد سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان میں چھائی ہوئی دہشت گردی کو متحد ہوکر ختم کرینگے اور ملک میں جمہوری استحکام کے لئے اپنی جدو جہد تادم مرگ جاری رکھیں گے۔