کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کے تاجر محمد یعقوب کے گھر پر فائرنگ نامعلوم دہشت گرد فائرنگ کرکے فرارپھل فروٹ کے کاروبار سے وابستہ قائد آباد کی رہائشی فیملی عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہے دہشت گردوں کو بھتہ نہ دینے کی وجہ سے پچھلے ایک سال میں تاجر کے چار بھائی محمد ساجد ،محمد راشد ، محمد لیاقت ، محمد علی پر کئی جان لیوا حملے ہوئے جن کی وجہ سے تاجر کے چاروں بھائی کاروبار سمیٹ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔
قائد آباد کے رہائشی مقامی تاجر محمد یعقوب کے گھر پر گزشتہ روز نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس سے نہ صرف اہل خانہ سخت خوفزدہ ہوئے بلکہ علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا تاجر محمد یعقوب اور ان کے بھائی پچھلے سال سے بھتہ اور دھمکیوں کا شکار تھے۔
جس پر تاجر برادری نے حکام سے تحفظ کی اپیل بھی کی تھی اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے رکن اور اسمال ٹریڈرز آف بن قاسم کے چیئر مین ایوب ہزاروی ، نے مقامی تاجر کے گھر پرفائرنگ اور دھمکیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس لئے بالا حکام اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تاجر برادری کو تحفظ اور کاروبار کیلئے پر امن ماحول فراہم کریں۔