قائدآباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالی گئی پانچ سو موٹر سائیکلوں اور سو کاروں پر سوار نوجوانوں نے ملی نغموں پر بھنگڑے ڈالے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
بعد ازاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے کرم الہی بندیال، عمر حیات نیازی، چوہدری ساجد، ریاض وٹوودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور آج وہی پاکستان کو بچائے گی۔