قائدآباد کا رہائشی تاجر عدم تحفظ کا شکار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پھل فروٹ کے کاروبار سے وابستہ قائدآباد کا رہائشی تاجر عدم تحفظ کا شکار ہو گیا ہے نامعلوم ملزمان کی جانب سے بھتہ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں پر تاجر کے پانچ بھائی کاروبار سمیٹ کر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔

قائد آباد کے رہائشی مقامی تاجر محمد ساجد کے گھر پر گزشتہ روز نامعلوم افرادفائرنگ کرکے فرار ہو گئے جس سے نہ صرف اہل خانہ سخت خوفزدہ ہوئے بلکہ علاقہ میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا تاجر محمد ساجد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر پہنچ گئے اور اہلخانہ کو تسلی دی محمد ساجد اور ان کے بھائی پچھلے سال سے بھتہ اور دھمکیوں کا شکار تھے جس پر تاجر برادری نے حکام سے تحفظ کی اپیل بھی کی تھی اس حوالے سے انجمن تاجران قائد آباد کے صدر عبد الحمید قریشی نے مقامی تاجر محمد ساجد کے گھر فائرنگ اور دھمکیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے بالا حکام اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے تاجر برادری کو تحفظ اور کاروبار کیلئے پر امن ماحول فراہم کریں۔