بھمبر کی خبریں 27/01/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈرگ انسپکٹر نے بھمبر میں لوٹ مار کی انت مچا دی میڈیکل سٹور کے لائسنس رجاری کرنے کی 50 ہزارجبکہ لائسنس ری نیو کرنے کی فیس 25 ہزار روپے وصول کرنے لگا غریب اور سیاسی اثر و رسوخ نہ رکھنے والے میڈیکل سٹور مالکان کا جینا حرام کر دیا جبکہ بڑے میڈیکل سٹوروں اور با اثر افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھمبر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا ڈرگ انسپکٹر کی من مانیوں کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں تعینات ڈرگ انسپکٹر ظہیر بابر نے لوٹ مار کی انت مچا رکھی ہے لائسنس جاری کرنے اور ری نیو فیس مقرر کر رکھی ہے میڈیکل سٹور کیلئے لائسنس جاری کرنے کی حکومتی فیس 3 ہزار روپے جبکہ ڈرگ انسپکٹر 50 ہزار روپے وصول کر رہا اور اسی طرح لائسنس ری نیو کرنے کی حکومتی فیس 1500 روپے مقرر جبکہ ڈرگ انسپکٹر ری نیو لائسنس کی فیس 25 ہزار روپے وصول کر رہا ہے یاد رہے کہ میڈیکل سٹور کا لائسنس 2 سال کیلئے جاری ہوتا ہے جسے ہر دو سال کے بعد ری نیو کروایا جاتا ہے جبکہ نذرانہ نہ دینے والوں کو دفاتر کے چکر پر چکر لگوا کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جب نذرانہ وصول ہو جاتا ہے تو کام کر دیا جاتا ہے اسی طرح ڈرگ انسپکٹر نے غریب اور سیاسی اثر و رسوخ نہ رکھنے والے میڈیکل سٹور مالکان کا جینا حرام کر رکھا ہے آئے روز انکے سٹوروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور ان کو تنگ کر کے رقم بٹوری جاری ہے جبکہ بڑے بڑے میڈیکل سٹوروں اور با اثر سیاسی افراد کے میڈیکل سٹوروں پر چیکنگ کرنے کی بجائے ان سے منتھلی اور دعوتیں کھانا وطیرہ بنا رکھا ہے ڈرگ انسپکٹر کے دہرے معیار پر بھمبر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر کی لوٹ مار اور من مانیوں کا نوٹس لینے اور انکے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے جب ڈرگ انسپکٹر سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ دفتر امور چلانے اور گاڑی کے پٹرول اور مرمت کے اخراجات حکومت نہیں دیتی توا یسے حالات میں تھوڑی بہت فیس لیکر اپنے معاملات چلانے پڑتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لاکھوں کشمیریوں کا قاتل بھارت کسی صورت سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ہو سکتا قاتل بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دینا مظالم دنیا کو تقویت دینے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر پر جبراً غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے بنیادی اور انسانی حقوق کو غصب کر رکھا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جبراً غلام بنائے رکھنے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے بھارت کسی بھی صورت سلامی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ہو سکتا امریکہ نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کر کے اپنے دوغلے پن کا ثبوت دیا ہے بھارت نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے یوں بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت دینا مظالم کو تقویت دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے اور جنوبی ایشیاء میں قائم امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور بھارت پر دبائو ڈال کر مسئلہ کشمیر کو حل کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے با اثر افراد روازنہ ہزاروں کی دیہاڑی لگانے میں مصروف عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ غیر قانونی اڈے ختم کرانے میں ناکام عوامی اور شہری حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ جس میں بسیں اور ویگنیں شامل ہیں کے غیر قانونی اڈے شہر کے مختلف حصوں میرپور چوک، سماہنی چوک، ہاتھی گیٹ، بالمقابل ہیون پیلیس ہوٹل قائم ہیں جن کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ با اثر افراد روزانہ جگا ٹیکس کی صورت لیکر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان غیر قانونی اڈوں بارے عوامی شکایات کے باجود انتظامیہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ختم کرانے میں تا حال ناکام ہے جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ کی بے حسی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ میں مسائل کے انبار موجودہ حکمرانوں کا تحفہ ہیں برنالہ کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے 4 سال حلقہ برنالہ کو نظر انداز کر کے اب دوبارہ گلی ، نالی اور نلکے کی سکیموں کے جال پھینک کر عوام کو لوٹنے کا پروگرام بنایا ہے جسے اب برنالہ کے غیور عوام مسترد کر دینگے حلقہ برنالہ پر کرپٹ مافیا مسلط ہے عوام روایتی ، فرسودہ نظام اور کرپشن کی سیاست کو مسترد کر کے آزاد امیدوار ملک عبدالمالک اعوان کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار ملک وسیم اعوان اور ملک سلیمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام کی احساس محرومی اور علاقے میں مسائل کے انبار جن میں سڑکوں کی خستہ حالی ،تعلیمی اداروں کی کمی، پینے کے پانی، صحت کی سہولتوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کا نہ ہونا موجودہ حکمرانوں کے استحصالی نظام کا تحفہ ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے حلقہ برنالہ کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اسلام آباد اور مظفرآباد کو مسکن بنائے رکھا اور برنالہ کے عوام 4 سال تک اپنے مسائل کے حل کیلئے مارے مارے پھرتے رہے انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین حلقہ ہے جسے موجودہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور علاقہ میں کوئی میگا پراجیکٹ اور دیگرترقیاتی کام نہ کروائے انہوں نے کہا کہ برنالہ کے عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں وہ موجودہ حکمرانوں کو اب خوب پہچان چکے ہیں آئندہ ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے دیانتدار قیادت کا انتخاب عمل میں لا کر تبدیلی کا آغاز کریں اور آئندہ الیکشن میں کردار کے غازی آزاد امیدوار حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سے فرسودہ اور استحصالی نظام ختم کریگی روایتی اور سٹیٹس کو کی سیاست کو ختم کر کے میرٹ اور انصاف کی سیاست کو فروغ دینگے آزاد کشمیر کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد آصف ایڈووکیٹ آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کرتی ہے آزاد کشمیر میں برادری ازم ، اقربا پروری اور میرٹ کو پامال کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہ ہے اچھے کردار کے حامل لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائیگا چوہدری ظفر انور کی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے انکی شمولیت سے مثبت نتائج سامنے آئینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست کو تبدیل کر کے میرٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے عوامی حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف میدان میں اتری ہے انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر کی سیاست کا نقشہ تبدیل ہو جائیگا تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلدیہ بھمبر کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم جاری ماچھیا، مکہال اور سیرلہ کی گلیوں ، محلوں اور نالوں کی صفائی مکمل عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بلدیہ بھمبر کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم جاری ہفتہ صفائی مہم 2 فروری تک جاری رہے گی ہفتہ صفائی مہم کے دوران بلدیہ کے ملازمین نے گذشتہ روز ماچھیا، مکہال اور سیرلہ کے اندر گلیوں ، محلوں اور نالوں کی خوب صفائی کی صفائی مہم کی نگرانی سنیٹری انسپکٹر بلدیہ ظفر ضیاء کر رہے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خود بھی موقع پر جا کر صفائی ستھرائی کو چیک کر رہے ہیں بھمبر کے عوامی حلقوں نے بلدیہ بھمبر کی صفائی مہم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی کے راہنما سابق امیدوار اسمبلی چوہدری خلیل احمد ایڈووکیٹ نے بیرسٹر ملک اکبر ، ملک اصغر علی ایڈووکیٹ آف پلندری کے والد محترم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا ا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق، سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد، سابق وزیر حکومت مرزا شفیق احمد جرال، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور، راجہ امتیاز احمد ودیگر نے پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ غفار احمدگوگا آف بنڈالہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر و جمیل کی۔