ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مطلوبہ مقدار اور معیاری خوراک کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔
ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام 8ویں خوراک تحفظ و زرعی ترقی کے ذمہ دار وزرا کی کانفرس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔
اپنے پیغام میں ایردوان نے کہا کہ جوں جوں عالمی آبادی بڑھ رہی ہے عالمی خوراک کی طلب میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی نتائج جیسے قدرتی آفات، پانی کی قلت، جنگلات میں آگ، سیلاب، کٹاؤ اور خشک سالی نے خوراک کے وسائل کو تباہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا نے زراعت میں طلب اور رسد کے توازن کو متاثر کیا اور سپلائی چین میں خلل پیدا کیا ہے کہنے والے ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی تقریباً 10 فیصد آبادی کو فاقہ کشی کے خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف 810 ملین افراد بنیادی غذائی اشیا تک رسائی سے محروم تو دوسری طرف بڑے سرمائے کے مالکان چند منٹ کے سیاحتی خلائی سفر کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کر سکتے ہیں، ” ایسے دور میں جہاں مواصلات بہت زیادہ پھیل چکے ہیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مناسب، غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک تک رسائی سے مجھے کیا۔ اس کا حصول ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم ایک رکن کی حیثیت سے زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے اپنی آواز بلند کرنا انسانیت کے لیے ہماری ذمہ داری کا تقاضا ہے۔
جناب ایردوان نے مزید کہا کہ اپنی وسیع قابل کاشت زمینوں کے ساتھ ساتھ موزوں جغرافیائی اور موسمی حالات کی بدولت بہت سی زرعی مصنوعات میں عالمی لیڈر ہونے والے ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔