رواں مالی سال، پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی پیداوار میں کمی

Cement

Cement

لاہور (جیوڈیسک) تعمیراتی سرگرمیاں کم ہونے کے باعث نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی پیداوار کم ہو گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں سیمنٹ کی پیداوار ایک فیصد کمی سے چھہتر لاکھ بارہ ہزار ٹن رہی۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں پیداوار ستتر لاکھ سات ہزار ٹن رہی۔

مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کی پہلی سہ ماہی میں تین فیصد کمی سے بائیس لاکھ سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمد بائیس لاکھ تہتر ہزار ٹن رہی۔