کوبیک ٹرین حادثہ، فوجداری تحقیقات کا آغاز

Quebec Train Accident

Quebec Train Accident

ٹورینٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں حکام نے کوبیک کے ٹرین حادثے کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو اس حادثے کے حوالے سے ایسے پہلو ملے ہیں جن کی بنیاد پر فوجداری تحقیق کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں دیں تاہم دہشت گردی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

واضع رہے کہ ہفتے کو تیل بردار ایک ٹرین ڈھلوانی پٹری پر کھڑی تھی کہ وہاں سے پھسل گئی۔ اس وقت ٹرین میں عملے کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں لیک میگینیٹک کے علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی اور آئل ٹینکڑوں میں لگنے والی آگ نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں کم از کم 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔