رانی کی 20 ویں برسی کل منائی جائے گی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے۔ اسلام آباد پاکستانی فلم انڈسٹری میں ماضی کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی برسی کل منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں۔

وہ 27مئی 1993 کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہوکر انتقال کر گئی تھیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا۔ 8 دسمبر 1941 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی۔ فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی 27 مئی 1993 کو یہ جنگ ہار گئی۔