ملکہ (عمر فا رو ق اعوان سے ) تحصیل کھا ریاں میں عامل اور پیروں کی بھر مار ، مختلف علاقوں میں کرایوں پر جگہ حاصل کر کے لوگوں کو گمراہ کر نے لگے

ملکہ (عمر فا رو ق اعوان سے ) تحصیل کھا ریاں میں عامل اور پیروں کی بھر مار ، مختلف علاقوں میں کرایوں پر جگہ حاصل کر کے لوگوں کو گمراہ کر نے لگے تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کھا ریاں کے سادہ لو ح عوام کو مختلف علاقوں سے آ ئے ہوئے جعلی پیر اور عامل مختلف طریقوں سے لو ٹ رہے ہیں کبھی جعلی فوجی تو کبھی جعلی پویس کے روپ میں اب تو عامل اور پیر بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔

تحصیل کھا ریاں کے علا قوں میں پیر اور عاملوں نے ڈھیرے جمائے ہو ئے ہیں کرایہ پر جگہ حاصل کر کے اس پر بڑ ے بڑے بورڈ لگا رکھے ہیں جن پر با قا عدہ لکھا گیا ہے کہ رشتہ میں رکارٹ،کاروبار اور دیگر مسائل حل کیئے جا تے ہیں پیر اور عامل تحصیل کھا ریاں بھرکے سادہ لوح عوام کو ایک طرف دونوں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں تو دوسری طرف خاندانی رنجشیں پیدا کر رہے ہیں۔

ایسے بہت سے مسائل ہیں جو ان عامل پیروں کی و جہ سے پیدا ہو ئے ہیں اس مسئلے پر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی بلکہ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے ڈی سی گجرات سمیت و دیگر منتظیمیں ایسے لوگوں کے لئے فوری اور موثر کاروائی کر کے ا نھیں سزا دے کر سا دہ لو ح عوام کو لوٹنے کا کاروبار ختم کر نے میں اپنا کر دار ادا رکریں۔